ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر میں عالمی یومِ نرسز کے موقع پر تقریب کا انعقاد

world-nurses-day-celebration-dhq-bhimber
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر میں عالمی یومِ نرسز کے موقع پر تقریب کا انعقاد

 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر میں عالمی یومِ نرسز کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نرسنگ شعبے سے وابستہ افراد کی گراں قدر خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔

کیک میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محبوب احمد چوہدری نے کاٹا۔ اس موقع پر منزا بتول کاظمی فارماسسٹ، ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سمیت نرسز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نرسز دکھی انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور مریضوں کی دیکھ بھال میں ان کی خدمات کسی بھی معاشرے کے لیے قابلِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ نرسز منانے کا مقصد نرسنگ شعبے سے وابستہ افراد کی شب و روز محنت، لگن اور قربانیوں کو سراہنا ہے۔

تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے نرسنگ شعبے کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

أحدث أقدم