سی آئی اے سٹاف بھمبر کی کارروائیاں، منشیات، اسلحہ اور اشتہاری ملزم گرفتار

CIA Staff Bhimber conducting operation against drugs and illegal weapons
CIA Staff Bhimber arrested suspects involved in drugs, illegal weapons and a court absconder during separate operations.

 بھمبر :سی آئی اے سٹاف بھمبر نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر ملک محمد آصف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ ٹیم میں ہیڈ کانسٹیبل ساجد محمود، بدر جہانگیر اور کانسٹیبل کبیر اسلم شامل تھے۔


پہلی کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم فرمان علی ولد جان قوم جٹ سکنہ لس روپیری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تقریباً 250 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری کارروائی میں ملزم یسین عرف باوا ولد زبیر قوم جٹ سکنہ وارڈ نمبر 10 مکہال کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور زندہ روند برآمد ہوئے۔


تیسری کارروائی کے دوران سی آئی اے سٹاف بھمبر نے مقدمہ علت نمبر 191/22 بجرم AM-11 میں عدالتی مفرور ملزم زبیع اللہ ولد سلامت قوم جٹ سکنہ مکہال کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

أحدث أقدم