![]() |
| لوکل گورنمنٹ حکام تعمیراتی معیار کا جائزہ لیتے ہوئے |
بھمبر (ہمارا بھمبر ڈاٹ کام):سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی خصوصی دلچسپی سے شہر کی مختلف گلیوں میں تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کونسلر بلدیہ چوہدری محمد اشرف کر رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
علاقہ میں جاری تعمیراتی کاموں کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے متعلقہ عملہ کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود عملہ کو ہدایت جاری کی کہ تمام کام اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گلیوں کی تعمیر سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ برساتی پانی اور ٹوٹ پھوٹ جیسے مسائل میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ عوام نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق، کونسلر بلدیہ چوہدری محمد اشرف اور لوکل گورنمنٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔
مقامی افراد کے مطابق علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئند اقدام ہے اور اس سے شہری خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات میں بھی بہتری آئے گی۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رہیں گے۔
