اپنے کاروبار کی تشہیر کرائیں

اپنی دکان یا سروس آسانی سے لوگوں تک پہنچائیں

بھمبر کی سیاست میں بڑی تبدیلی، راجہ بابر علی ذوالقرنین ہزاروں ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل، امیر مقام کے بڑے اعلانات

Federal Minister Amir Muqam attended a major PMLN joining event in Bhimber where Raja Babar Ali Zulqarnain joined the party with supporters.

PMLN leaders and workers gathered in Bhimber political event
بھمبر میں مسلم لیگ ن کی شمولیتی تقریب میں کارکنوں کا جوش

 بھمبر (ہمارا بھمبر) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان امیر مقام Amir Muqam نے بھمبر میں ایک بڑی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک اور آزاد کشمیر کی ترقی، استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی جلد مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی۔

بھمبر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس اہم سیاسی تقریب میں سابق صدر آزاد کشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان Raja Muhammad Zulqarnain Khan کے صاحبزادے راجہ بابر علی ذوالقرنین Raja Babar Ali Zulqarnain اور قیصر ذوالقرنین نے اپنے ہزاروں ساتھیوں، دوستوں اور خاندان سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ تقریب میں سیاسی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شاندار استقبال کیا گیا۔


راجہ بابر علی ذوالقرنین کی شمولیت، بھمبر کی سیاست میں نئی ہلچل

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے راجہ بابر علی ذوالقرنین اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ شمولیت مسلم لیگ (ن) پر عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف Nawaz Sharif اور وزیراعظم شہباز شریف Shehbaz Sharif کا وژن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے اور عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھمبر میں دانش اسکول منصوبہ تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے جو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر پانچ دانش اسکول قائم کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ایکسپریس ویز اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مظفرآباد، مانسہرہ اور میرپور ایکسپریس وے منصوبے بھی زیر غور ہیں، جبکہ آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz کی قیادت میں پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی اقدامات کو مثالی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جہاں بھی اقتدار میں آئی، وہاں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا گیا۔

“پاکستان اور کشمیر ایک ہیں” — امیر مقام

وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے سے جدا نہیں۔ انہوں نے حالیہ “معرکۂ حق” کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے جس جذبے اور حوصلے کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر Syed Asim Munir کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے اور پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص ابھر کر سامنے آیا۔

شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کا خطاب

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر Shah Ghulam Qadir نے راجہ بابر علی ذوالقرنین اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راجہ ذوالقرنین خان ایک باوقار اور شفیق شخصیت ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کا شیڈول فوری طور پر جاری کیا جائے۔

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے جنرل سیکریٹری چوہدری طارق فاروق Chaudhry Tariq Farooq نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کر چکی ہے اور راجہ بابر علی ذوالقرنین کی شمولیت پارٹی کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان  Raja Farooq Haider Khan نے بھی راجہ بابر علی ذوالقرنین کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہوگی۔


راجہ بابر علی ذوالقرنین کا جذباتی خطاب

راجہ بابر علی ذوالقرنین نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی خواہش تھی کہ وہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ ایک نئے سیاسی سفر کا آغاز کر رہے ہیں اور قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

تقریب سے مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا Chaudhry Abid Raza نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پورے میرپور ڈویژن میں کامیابی حاصل کرے گی۔

آخر میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے راجہ بابر علی ذوالقرنین کو مسلم لیگ (ن) کا مفلر پہنایا جبکہ کارکنوں نے بھرپور نعرے بازی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Hamara Bhimber Digital Welcome to WhatsApp chat
Howdy! How can we help you today?
Type here...