بھمبر: ڈپٹی کمشنر کا چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ، مریضوں کی عیادت اور خدمات کو خراجِ تحسین

 

ڈپٹی کمشنر بھمبر چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ

پٹی کمشنر بھمبر چوہدری طارق حسین چنار فری ڈائیلاسز سنٹر میں مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے 


بھمبر: ڈپٹی کمشنر کا چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ، مریضوں کی عیادت اور خدمات کو خراجِ تحسین

بھمبر (خصوصی رپورٹ): ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری طارق حسین نے چنار فری ڈائیلاسز سنٹر بھمبر کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی، ان کی عیادت کی اور ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے سنٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چنار فری ڈائیلاسز سنٹر دکھی انسانیت کی خدمت میں ایک مثالی اور قابلِ قدر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کے لیے امید کی کرن ہیں جو بغیر کسی مفاد کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ادارے کے لیے پچاس ہزار روپے گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا، جسے عوامی حلقوں نے سراہا۔


 یادگاری شیلڈ اور اعزاز

دورے کے دوران چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بھمبر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جو ان کی خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔


 ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بیان

اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محبوب نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ:

"چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کے ساتھ ہمارا تعاون پہلے بھی موجود تھا اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔ یہ ادارہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر کے ایک عظیم خدمت انجام دے رہا ہے۔"

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے فلاحی ادارے معاشرتی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی